بیجنگ نے نئی دہلی پر زور دیاہے کہ بھارت دوطرفہ تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے تو متنازعہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرے۔بھارت چین پر الزام عائد کرتا ہے کہ چین نے جموں و کشمیر کے تینتالیس ہزار ایک سو اسی مربعہ کلومیٹر پر قابض ہے۔بھارت اس اراضی کی ملکیت کا دعویدار ہے۔دوسری جانب چین کا بھارت سے اروناچل پردیش سمیت نوے ہزار مربعہ کلومیٹر سرحدی اراضی کا تنازعہ ہے ۔ بھارت متنازعہ علاقوں پر حق جتانے کیلیے مختلف اقدامات کرتا رہتا ہے۔چین نے اسی سلسلے میں اروناچل پردیش مین ترقیاتی اسکیموں کے حوالے ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھارت کیلیے امداد رکوا دی تھی۔منموہن کے دورہ اروناچل پردیش پر بھی چینی وزارت خارجہ نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دوطرفہ تعلقات بہتر بنانا چاہتا ہے تو اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 169373
چین نے بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کیجانب سے متنازعہ علاقے اروناچل پردیش کے دورہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔